غزہ میں نہتے شہریوں پر اسرائیل کے وحشیانہ حملے، 143 فلسطینی شہید

بیت لاہیہ میں پانچ منزلہ رہائشی عمارت پر حملے میں 109 افراد شہید ہوئے


ویب ڈیسک October 29, 2024

غزہ میں نہتے شہریوں پر اسرائیل کے وحشیانہ حملوں میں مزید 143 فلسطینی شہید ہوگئے۔

شمالی غزہ کے علاقے بیت لاہیا میں بے گھر خاندانوں کو پناہ دینے والی پانچ منزلہ رہائشی عمارت پر اسرائیلی فضائی حملے میں خواتین اور بچوں سمیت 109 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوئے۔

عینی شاہدین اور زندہ بچ جانے والوں کا کہنا ہے کہ عمارت میں 200 سے زائد فلسطینیوں نے پناہ لے رکھی تھی، جائے وقوعہ پر تباہی کے ہولناک مناظر دیکھے گئے، ہر طرف پھٹی ہوئی لاشیں پھیل گئیں جبکہ خاک و خون آلود زخمی مدد کیلئے پکارتے رہے۔

الجزیرہ کے مطابق طبی ذرائع کا کہنا ہے کہ صبح سے غزہ پر اسرائیلی حملوں کے مختلف واقعات میں  آج شہید ہونے والوں کی تعداد 143 ہوگئی ہے۔

سات اکتوبر 2023 سے اب تک غزہ میں اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 43 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے جن میں زیادہ تر بچے اور خواتین شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔