صدر مملکت نے اوورسیز کی پراپرٹی کے لیے خصوصی عدالت بنانے کی منظوری دے دی

صدر مملکت نے حافظ طاہر اشرفی کو ممبر اسلامی نظریاتی کونسل تعینات کرنے کی بھی منظوری دی


ویب ڈیسک October 29, 2024
فائل فوٹو

اسلام آباد:

صدر مملکت آصف علی زرداری نے خصوصی عدالت (اوور سیز پاکستانی پراپرٹی) بل 2024 اور حافظ طاہر اشرفی کو اسلامی نظریاتی کونسل بنانے کی منظوری دے دی۔

ایوان صدر کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق صدر مملکت نے آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت سمندر پار پاکستانیوں کی پراپرٹی، ڈپازٹ پروٹیکشن کارپوریشن ترمیمی بل 2024 کی بھی منظوری دے دی۔ 

اس کے علاوہ صدر مملکت آصف علی زرداری نے حافظ طاہر اشرفی کی بطور ممبر اسلامی نظریاتی کونسل تعیناتی کی منظوری دے دی۔
 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔