ملک بھر میں 1400 سے زائد وٹس ایپ اکاؤنٹس ہیک ہونے کا انکشاف

اس وقت 817  زیر التوا شکایات فی الوقت تصدیق کے مراحل میں ہیں، ایف آئی اے سائبر کرائم


ویب ڈیسک October 29, 2024

اسلام آباد:

وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم کو موصول شکایات میں انکشاف ہوا ہے کہ ملک بھر میں ساڑھے 1400 وٹس ایپ اکاونٹس ہیک ہوگئے ہیں۔

ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کی دستاویز کے مطابق یکم جولائی سے اب تک ایف آئی اے سائبر کرائم کو 1426 شکایات موصول ہوئی ہیں، جن شکایات کا اندراج نہیں ہوا ان صارفین کی تعداد ان میں شامل نہیں ہے۔

سائبرکرائم ونگ نے بتایا کہ رجسٹرڈ شکایات میں سے 549 ہیکڈ اکاؤنٹس بحال بھی کر دیے گئے اور ان اکاؤنٹس سے متعلق تفصیلات سینیٹ میں جمع کروا دی گئی ہیں۔

دستاویز میں کہا گیا ہے کہ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ اس وقت 877 شکایات کی پروسیسنگ کر رہا ہے جبکہ 20 زیر التوا شکایات کو باقاعدہ انکوائری میں تبدیل کر دی ہے اور40  زیر التوا شکایات کے ریکارڈ سے متعلق تاحال جواب موصول نہیں ہوا۔

ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے بتایا کہ817  زیر التوا شکایات فی الوقت تصدیق کے مراحل میں ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔