پاکستان اور ترکیہ درپیش چلینجز کا مقابلہ اور روشن صبح کی طرف پیش قدمی کرسکتے ہیں، اسحاق ڈار

تباہ کن سیلابوں اور کورونا میں ترکیہ نے پاکستان کی مدد کی، نائب وزیر اعظم


ویب ڈیسک October 29, 2024
فوٹو فائل

اسلام آباد:

 

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکیہ مل کر درپیش چلینجز کا مقابلہ اور ایک روشن صبح کی طرف پیش قدمی کر سکتے ہیں۔
 
ترکیہ کے 101 ویں یوم جمہوریہ اور قومی دن کے موقع پر ترکیہ سفارت خانے کے زیر اہتمام عشائیہ کا اہتمام کیا گیا، جس میں نائب وزیراعظم اسحاق  ڈار نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، دونوں ممالک کے قومی ترانے کے بعد ترکیہ صدر رجب طیب اردوان کا خصوصی ویڈیو پیغام چلایا گیا۔
 
مہمان خصوصی اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ترکیہ میں حال ہی میں دہشت گردی کے افسوسناک واقعہ پر ترکیہ قیادت کو تعزیت پیش کرتے ہیں مشکل وقت میں ترکیہ نے ہمیشہ پاکستان کی مدد کی تباہ کن سیلابوں اور کورونا میں ترکیہ نے پاکستان کی مدد کی۔
 
انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک مل کر درپیش چلینجز کا مقابلہ اور ایک روشن صبح کی طرف پیش قدمی کر سکتے ہیں، ترکیہ نے ہمیشہ مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے عالمی فورمز پر آواز بلند کی ترکیہ غزہ اور بیروت میں اسرائیلی دہشت گرد کاروائیوں کے خلاف آواز بلند کر رہی ہے۔
 
پاکستان میں ترکیہ کے نئے سفیر ڈاکٹر عرفان نیزیروگلو نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ دونوں قوموں میں اختلافات کی نسبت بہت سے مشترکات ہیں ہمارا بھائی چارہ دن بدن مضبوط ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد حملے کی مزمت اور تعزیتی بیانات پر پاکستانی قیادت کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
 
ترکیہ اور پاکستان دو جان ایک قالب ہیں تقریب میں متعدد سیاسی سفارتی و سماجی شخصیات نے شرکت کی اس موقع پر  کیک بھی کاٹا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔