اسپین نے اسرائیل سے ہتھیاروں کی خریداری منسوخ کردی

ہسپانوی پولیس نے اسرائیل فرم سے نائن ایم ایم راؤنڈز کی خریداری کامعاہدہ کیا تھا


ویب ڈیسک October 29, 2024

اسپین نے اسرائیلی فرم سے پولیس کیلئے ہتھیاروں کی خریداری منسوخ کردی۔

رپورٹ کے مطابق ہسپانوی پولیس نے اسرائیلی کمپنی سے سے 6.48 ملین ڈالر (6 ملین یورو) میں 15 ملین سے زیادہ نائن ایم ایم راؤنڈز کی خریداری کامعاہدہ کیا تھا جسے اب منسوخ کردیا گیا ہے۔

اس سے قبل اسپین نے اکتوبر 2023 میں غزہ جنگ شروع ہونے پر اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت روکنے کا اعلان کیا تھا۔

 وزارت داخلہ نے ایک بیان میں کہا کہ ہسپانوی حکومت نے غزہ میں جنگ شروع ہونے کے بعد اسرائیل کو ہتھیار فروخت نہ کرنے کے عزم کو برقرار رکھا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔