برج حمل
سیارہ مریخ ، 21 مارچ تا20اپریل
آپ کا سیارہ مریخ پلوٹو کی زد میں ہے۔ اپنی توانائی کو بحال رکھیں پرانے مسائل پھر سے تازہ ہوسکتے ہیں یا آپ کے احساسات ایسی کیفیت سے گزر سکتے ہیں۔ سفر ہونے کے امکانات موجود ہیں، لیکن اگر عارضی رکاوٹ ہوجائے تو پریشان نہ ہوں بچوں اور محبوب سے متعلق کچھ فکریں لاحق ہوسکتی ہیں۔ اپنی صحت کا خیال رکھیں۔ 31 تاریخ نہایت اہم ہوسکتی ہے۔ جذباتی اور مایوس ہونے سے بچیں، صدقہ دیں۔
برج ثور
سیارہ زہرہ ، 21اپریل تا 20 مئی
پیر اور منگل کو سفر ہوسکتا ہے۔ دورانِ سفر اپنی رفتار کا خیال رکھیں۔ یہاں آپ جذباتی اور رنجیدہ ہوتے نظر آتے ہیں۔ مالی فائدہ ہوسکتا ہے۔ وراثتی امور یا انشورنس کے معاملے میں آفس یا کورٹ جانا پڑسکتا ہے۔ آپ کسی قسم کا خطرہ مول نہ لیں۔ خطرات میں کودنے سے گریز کریں۔ شریکِ حیات کے ساتھ بحث مباحثہ تلخی لاسکتا ہے۔ پرسکون رہیں اور شریکِ حیات کے چبھتے رویے کو درگرز کریں۔
برج جوزا
سیارہ عطارد ، 21مئی تا 21 جون
اس ہفتے کے بعد آپ کا سیارہ کم زوری سے نکل جائے گا، جو الجھنیں گذشتہ ایام سے آپ کو پریشان کیے ہوئے تھیں ختم ہونے کو ہیں۔ جس رشتے کے لیے آپ خود کو تیار نہیں کر پارہے تھے اس میں حائل الجھنیں دور ہونے والی ہیں۔ اس ہفتے کسی جذبات کی رو میں بہہ کے کوئی ایسا لفظ نہ بولیں یا قدم نہ اٹھائیں جو بعد میں ندامت کا باعث ہوسکے۔
برج سرطان
سیارہ قمر ، 22جون تا 23 جولائی
29 تاریخ اہم ہوسکتی ہے۔ کام کے حوالے سے کوئی پیش رفت، اہم میٹنگ یا رابطے بڑھنے کا امکان ہے۔ اسی وقت میں محبت اور آمدن دونوں اہم ہوسکتے ہیں۔ غصے کی وجہ سے اولاد یاشریکِ حیات متاثر ہوسکتے ہیں۔ ایسے وقت میں اپنے معدے کا خصوصی خیال رکھیں۔ خواتین کو اپنی گائنی امور میں محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔
برج اسد
سیارہ شمس ، 24 جولائی تا 23 اگست
ملازمت میں مسائل کی وجہ افسرِاعلٰی کی آپ کی کارکردگی سے مطمئن نہ ہونا ہے۔ ہوسکتا ہے ایسے وقت میں آپ کو افسر کا رویہ نامناسب لگے اور آپ کے لیے ان معاملات کو سنبھالنا کچھ مشکل ہو۔ سیاروں کی نظرات سے اس بات کا اندازہ ہوتا ہے کہ اگر آپ بیرون ملک سفر یا رہائش کے لیت کوشاں ہیں تو اس ہفتے کے آخر تک کچھ مثبت پیش رفت کا امکان ہے۔ ویسے آپ زیادہ سوچ بچار سے گریز کریں۔ کچھ کاغذی الجھنیں ہوسکتی ہیں۔
برج سنبلہ
سیارہ عطارد ، 24 اگست تا 23 ستمبر
اس ہفتے مالی فائدہ ہوسکتا ہے لیکن اخراجات کا دیو بھی منہ کھول کے بیٹھا ہے۔ سوچ کے خانے میں سورج اور عطارد ذہنی الجھاؤ لاسکتے ہیں۔ کھانا وقت پر کریں اور نیند کا خیال رکھیں۔ خیالات کے ساتھ کچھ خواب بھی پریشان کرسکتے ہیں۔ 31 تاریخ کو کسی دوست کے ساتھ تعلق میں گرمی سردی ہوسکتی ہے۔ اس کی وجہ زیادہ سوچ بچار اور تلخی گفتگو ہوسکتی ہے۔
برج میزان
سیارہ زہرہ ، 24 ستمبر تا 23اکتوبر
ابتدائی ایام میں ممکن ہے آپ خود کو مشکل میں محسوس کریں یا کاموں میں وجہ بے وجہ رکاوٹ سے دوچار ہونا پڑے، لیکن جمعے اور ہفتے کو ایک اجنبی، ایک پرانے دوست اور آپ کے باس تینوں کا تعاون حاصل ہوگا جس کی وجہ سے آپ کی جیب وزنی ہوسکتی ہے۔ یعنی مالی فائدہ ہوسکتا ہے۔ اور ممکن ہے آپ سفر بھی کرسکیں۔ یہ سفر بھی آپ کے لیے کام یابی لاسکتا ہے۔
برج عقرب
سیارہ پلوٹو ، 24 اکتوبر تا 22 نومبر
پیر کو کسی پرانے شناسا سے ملاقات ہوسکتی ہے۔ اولاد کے لیے فکرمندی بڑھ سکتی ہے یا اولاد کے رویے سے شکایت ہوسکتی ہے۔ منگل اور بدھ کو نیند متاثر ہوسکتی ہے۔ اس کی وجہ کوئی خیال، خواب یا سفر میں رکاوٹ ہوسکتی ہے۔ ایسے وقت میں بزرگوں کے رویے سے بھی شکایت ہوسکتی ہے۔ مالی فائدہ ضرور ہوتا ہوا نظر آتا ہے۔ یہ مالی فائدہ غیرمتوقع اور بیرون ملک سے ہوسکتا ہے۔
برج قوس
سیارہ مشتری ، 23 نومبرتا 22 دسمبر
آپ کے ذہن پر کام ، کام اور کام سوار ہے۔ آپ کے سنیئرز کا رویہ آپ کو روحانی طور پر توانائی فراہم کرے گا۔ کام کی فکر اور دباؤ ممکن ہے آپ کی نیند کو بھی متاثر کرے۔ اگر آپ کے بزرگ یا اولاد بیرون ملک ہے تو اسے کاغذی حوالے کوئی الجھن ہوسکتی ہے۔ ایسے میں ہوسکتا ہے کہ آپ عارضی طور پر خود کو کم زور اور ڈاؤن محسوس کریں۔ بہتر ہے کہ اگر کوئی مہربان آپ سے غلط بیانی کرے تو درگزر کریں نیز کسی سبز باغ کا شکار نہ ہوں۔
برج جدی
سیارہ زحل ، 23 دسمبر تا 20 جنوری
31 تاریخ یعنی اس ماہ کی آخری تاریخ کو پلوٹو، مریخ اور چاند کی خراب نظر ازدواجی تعلق، گھر کا ماحول، کیریئر اور آپ کی صحت متاثر کر سکتی ہے۔ ان امور میں بہتری کے امکانات اسی صورت میں ہیں کہ آپ اپنی جذبات کو مثبت انداز میں استعمال کریں۔ ملازمت کے سر پر خوف کے سائے لہراسکتے ہیں۔ آپ ایسے وقت میں صبر، خاموشی اور صدقے سے کام لیں۔
برج دلو
سیارہ یورنیس ، 21 جنوری تا 19 فروری
چاند آپ کے زائچے میں صحت، کام اور روزمرہ مصروفیات کا نمائندہ ہے۔ چاند اعلٰی تعلیم، بیرون ملک سفر اور مذہبی امور کے مقام پر متحرک رہے گا۔ ایسے وقت میں مریخ اور پلوٹو کے ساتھ خراب تعلق ان مذکورہ معاملات میں الجھنیں لاسکتا ہے۔ آپ کا سیارہ یورنیس رجعت سے گزر رہا ہے۔ ماضی کے کام دہرانے پڑسکتے ہیں یا ممکن ہے کوئی کام رہ گیا تھا جسے قدرت آپ کو پھر سے کرنے کا موقع فراہم کررہی ہے۔
برج حوت
سیارہ نیپچون ، 20 فروری تا 20 مارچ
آپ کے طالع کا مالک سیارہ نیپچون، مشتری اور یورنیس کے ساتھ زحل رجعت میں ہیں۔ آپ کو زیادہ سوچ بچار سے گریز کرنا چاہیے۔ احساسِ تنہائی بڑھ سکتا ہے۔ کوشش کریں کہ مثبت مطالعہ یا آن لائن کسی مصروفیت کو اپنالیں۔ 31 تاریخ کو کوشش کریں کہ کسی سے تلخی نہ ہونے پائے۔ اس ہفتے کے آخری دو ایام بچوں کے حوالے سے جذباتی پن کو ابھار سکتے ہیں۔ ایسے وقت میں کسی بزرگ شخصیت سے ملاقات کا امکان بھی ہے۔