یو اے ای پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے، شیخ حمدان

یو اے ای کے شیخ حمدان اور وزیر توانائی سندھ کی ملاقات


اسٹاف رپورٹر October 30, 2024

کراچی:

یو اے ای کے شیخ حمدان بن زائد النہیان سے وزیر توانائی سندھ ناصر حسین شاہ اور یو اے ای کے کراچی میں متعین قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی کی ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان اندرون سندھ میں سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال کیاگیا، شیخ حمدان بن زائد النہیان کا کہنا تھا کہ یو اے ای پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے اور مستقبل میں بجلی اور دیگر منصوبوں میں سرمایہ کاری کی جائے گی۔

شیخ حمدان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ یو اے ای حکومت ہمیشہ پاکستان کی ہر مشکل وقت میں ساتھ ہے، ناصر شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ قدرتی وسائل سے مالا مال ہے اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے انتہائی مفید ہے۔

انہوں نے کہا کہ تھر کے کوئلے سے تین ہزار میگا واٹ بجلی بنا کر نیشنل گرڈ میں شامل کی جارہی ہے جس سے بجلی کے مسائل میں کمی آرہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔