موخر ادائیگیوں پر تیل، سعودی وفد کی دسمبر میں پاکستان آمد متوقع

اس سہولت کے تحت دس کروڑ ڈالر کا تیل ماہانہ بنیادوں پر 12ماہ کیلئے دیا جائے



اسلام آباد:

آئی ایم ایف کو تیل کی موخر ادائیگیوں کے حوالے سے تصدیق کے بعد اعلیٰ سعودی وفد دسمبر میں پاکستان کا دورہ کرے گا۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان کو موخر ادائیگیوں پر 1.2ارب ڈالر مالیت کے تیل کی سہولت دینے کی سعودیہ نے آئی ایم ایف کو تصدیق کر دی ہے.

اس کی تفصیلات طے کرنے سعودی وفد  کا دسمبر میں دورہ پاکستان متوقع ہے جس میں 1.2 ارب ڈالر مالیت کے تیل کی موخرادائیگیوں پر سہولت کی تفصیلات کو حتمی شکل دی جائے گی۔

ذرائع نے کہا کہ پاکستان سعودیہ سے درخواست کر سکتا ہے کہ اس سہولت کے تحت دس کروڑ ڈالر کا تیل ماہانہ بنیادوں پر 12ماہ کیلئے دیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔