پی ٹی آئی سینیٹر ثانیہ نشتر سینیٹ نشست سے مستعفی ہوگئیں

ثانیہ نشتر نے جنیوا میں بین الاقوامی ادارے میں ملازمت اختیار کرنے کے باعث استعفا دیا


ویب ڈیسک October 30, 2024

اسلام آباد:

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سینیٹر ثانیہ نشتر سینیٹ نشست مستعفی ہوگئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق سینیٹر ثانیہ نشتر نے جنیوا میں بین الاقوامی ادارے میں ملازمت اختیار کرنے کے باعث استعفا دیا ہے۔ ثانیہ نشتر نے اپنا استعفا سینیٹ سیکریٹریٹ کو بجھوا دیا۔

سابق وفاقی وزیر ثانیہ نشتر خیبر پختونخوا سے 2021ء میں سینیٹر منتخب ہوئی تھیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں