بھٹ شاہ بھیل برادری میں تصادم2افراد ہلاک

کلہاڑیاں لگنے سے 2شدید زخمی، ایک کی حالت نازک، حیدرآباد منتقل کر دیا گیا.

شیر محمد مگسی گوٹھ میں بھیل برادری کے 2 گروہوں میں جھگڑا ہو گیا۔

سعید آباد کے قریب گٹھو تھانے کی حدود شیر محمد مگسی گوٹھ میں بھیل برادری کے 2 گروہوں میں جھگڑا ہو گیا۔


جس دوران کلہاڑیوں کے وار لگنے سے اُتم اور چیتن ہلاک جبکہ امیت، بمبھرو اور اجیت زخمی ہو گئے۔ لاشوں اور زخمیوں کو سعید آباد اسپتال لے جایا گیا۔

جہاں زخمی امیت کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث اسے سول اسپتال حیدرآباد لے جایا گیا۔ خبر فائل ہونے تک واقعہ کا مقدمہ درج نہیں کیا گیا تھا۔
Load Next Story