ابھیشیک بچن کی نئی فلم ’آئی وانٹ ٹو ٹاک‘ کب ریلیز ہوگی؟

نئی فلم میں ابھیشیک بچن کا لُک موضوع بحث بن گیا


ویب ڈیسک October 30, 2024

بالی ووڈ اداکار ابھیشیک بچن کی نئی فلم 22 نومبرر کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

ابھیشیک بچن نے سوشل میڈیا پر اپنی آنے والی ڈرامہ فلم ’آئی وانٹ ٹو ٹاک‘ کا پوسٹر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ فلم 22 نومبر کو ریلیز کی جائے گی جبکہ اس کا ٹریلر 5 نومبر کو جاری کیا جائے گا۔

اداکار نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’بولنے کے لیے تو بہت کچھ ہے لیکن ایک تصویر ہزاروں الفاظ کہتی ہے‘۔

فلم کے پوسٹر میں ابھیشیک مختلف روپ میں دکھائی دے رہیں جس کو دیکھ کر مداح بھی حیران ہیں ابھشیک اس میں کافی موٹ دکھائی دے رہے ہیں جو پجامہ پہنے ہوئے اور انتہائی سادہ آدمی کا کردار کر رہے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ ابھیشیک اس تصویر میں اپنی عمر سے زیادہ بڑے نظر آرہے ہیں۔

 

 اس فلم میں ابھیشیک بچن کا کردار ایک ایسے شخص کا ہے جو 'بات کرنے کے لیے جیتا ہے' زندگی کی مشکلات کو غیر متزلزل اور مثبت نقطہ نظر کے ساتھ قبول کرتا ہے۔ یہ ایک ایسے شخص کی کہانی ہے جو ہمیشہ زندگی کے روشن پہلو کو دیکھتا ہے، چاہے زندگی میں جتنے بھی چیلنجز ہوں۔

آئی وانٹ ٹو ٹاک کو شوجیت سرکار کی ہدایت کاری میں فلمائی گئی ہے جبکہ رائزنگ سن فلمز  اور کینو ورکس نے اسے پروڈیوس کیا ہے، اس سے قبل ابھیشیک بچن 2023 میں اسپورٹس ڈرامہ فلم گھومر میں اداکاری کے جوہر کھاتے نظر آئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔