لندن وہ بھاگتے ہیں جو ڈیل کرتے ہیں اور بشریٰ بی بی نے کوئی ڈیل نہیں کی، بیرسٹر سیف

خواجہ آصف سمیت پوری ن لیگ کا بشریٰ بی بی کی پشاور موجودگی پر اعتراض سمجھ سے بالاتر ہے


ویب ڈیسک October 30, 2024
(فوٹو: فائل)

پی ٹی آئی کے رہنما بیرسٹر سیف نے لندن وہ بھاگتے ہیں جو ڈیل کرتے ہیں اور بشریٰ بی بی نے ڈیل نہیں کی، بشریٰ بی بی پاکستان کی شہری ہے اور پشاور پاکستان کا حصہ ہے، وہ جب تک چاہیں پشاور میں رہ سکتی ہیں۔

خواجہ آصف کے بیان پر ردعمل میں انہوں ںے کہا ہے کہ خواجہ آصف سمیت پوری ن لیگ کی بشریٰ بی بی کا پشاور موجودگی پر اعتراض سمجھ سے بالاتر ہے، نااہل ٹولے کو پتا ہونا چاہیے کہ پشاور پاکستان کا حصہ ہے لندن کا نہیں، نااہل لیگ کا خیال ہے کہ بشریٰ بی بی نواز شریف اور مریم نواز کی طرح لندن کیوں نہیں گئیں۔

انہوں نے کہا کہ لندن وہ بھاگتے ہیں جو ڈیل کرتے ہیں اور بشریٰ بی بی نے ڈیل نہیں کی، بشریٰ بی بی پاکستان کی شہری ہے اور پشاور پاکستان کا حصہ ہے، وہ جب تک چاہیں پشاور میں رہ سکتی ہیں۔

بیرسٹر سیف نے کہا کہ بشریٰ بی بی نے بہادری کے ساتھ 9 ماہ قید کاٹی، پنجاب میں مریم نواز کے ایماء پر خواتین کے ساتھ جو سلوک روا رکھا گیا ہے وہ سب کے سامنے ہے، راج کماری مریم نواز کی جعلی حکومت میں خواتین کی عزتیں اچھالی جارہی ہیں، مریم نواز کو ایک دن اپنے کیے کا حساب دینا ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔