عالمی ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ؛ سعود شکیل ٹاپ 10 میں شامل

رینکنگ میں نعمان علی پہلی بار ٹاپ 20 کا حصہ بن گئے


ویب ڈیسک October 30, 2024

آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ میں قومی ٹیسٹ ٹیم کے نائب کپتان سعود شکیل ٹاپ 10 میں شامل ہو گئے۔

نئی آئی سی سی ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ کے مطابق سعود شکیل 20 درجے ترقی کے بعد 7 ویں نمبر پر آگئے جبکہ بابر اعظم ایک درجہ ترقی کے بعد 19 سے 18 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔ بیٹنگ میں جو روٹ پہلے ، کین ولیم سن دوسرے اور جیسوال تیسرے نمبر پرہیں۔ بھارت کے جسپریت بمرا دو درجہ تنزلی کے بعد پہلی سے تیسری پوزیشن پر آگئے۔ نعمان علی کی 5 جبکہ ساجد خان کی 12 درجہ ترقی ہوئی۔۔

آل راونڈرز میں وریندر جڈیجہ پہلے، ایشون دوسرے اور مہدی حسن میراز تیسرے نمبر پر ہیں۔ نعمان علی 5 درجہ ترقی کے بعد پہلی بار ٹاپ 20 میں آگئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔