اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایمان مزاری اور شوہر کا جسمانی ریمانڈ معطل کردیا

عدالت نے پولیس کو نوٹس جاری کرکے کل تک جواب طلب کرلیا

اسلام آباد:

 

اسلام آباد ہائی کورٹ نے کارِ سرکار میں مداخلت کیس میں ایمان مزاری اور ان کے شوہر کا جسمانی ریمانڈ معطل کردیا۔
 
ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ کے تین روزہ جسمانی ریمانڈ کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ سماعت چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز کے روبرو ہوئی۔
 
ایمان مزاری کے وکیل قیصر امام عدالت کے سامنے پیش ہوئے اور کہا کہ درخواست گزاروں کا تین روزہ ریمانڈ دیا گیا فیصلہ واپس لیا جائے۔ عدالتی ہدایت پر وکیل قیصر امام نے ریمانڈ آرڈر پڑھا۔
 
عدالت نے وکیل کی درخواست منظور کرتے ہوئے جسمانی ریمانڈ معطل کردیا اور پولیس کو نوٹس جاری کرکے کل تک جواب طلب کر لیا، اب سماعت کل ہوگی۔
 
واضح رہے کہ انسداد دہشت گردی نے گزشتہ روز تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا تھا۔
Load Next Story