پاکستان میں سعودی کمپنی آرمکو کے پہلے پیٹرول پمپ کا افتتاح

آرمکو پاکستان میں اپنا ریٹیل نیٹ ورک بڑھانے کا ارادہ رکھتی ہے

 سعودی عرب کی کمپنی آرامکو نے پاکستان میں اپنے پہلے پیٹرول پمپ کا افتتاح کردیا۔

آرامکو نے پاکستان میں 1200فیول ریٹیل آﺅٹ لیٹس کی حامل بڑی کمپنی گیس اینڈ گو کے ساتھ 40 فیصد حصص حاصل کیے تھے۔ عالمی سطح پر آرامکو ایک بڑی اور مربوط توانائی اور کیمیکل کمپنیوں میں سے ایک ہے۔

  آئل پاکستان (GO) آرامکو برانڈ کے پیٹرول پمپ سے ”پروفورس“ برانڈڈ پریمیم فیول، اعلیٰ معیار کے ویلولین لبریکینٹس، پیشہ ورانہ ایکسپریس کیئر آٹو سروسز فراہم کیا جائے گا۔ صارف کو ہموار تجربے فراہم کرنے کے لیے جدید اسٹور بھی موجود ہوگا۔ آرامکو پاکستان میں اپنا ریٹیل نیٹ ورک کو بڑھانے اور تیزی سے ترقی کرتی معیشت میں اپنے قدم جمانے کا ارادہ رکھتی ہے۔ 

آرامکو کے ایگزیکٹو وائس پریذیڈنٹ پروڈکٹس اینڈ کسٹمرز یاسر ایم مفتی نے کہا کہ پاکستان میں پہلے پیٹرول پمپ کا افتتاح آرامکو کے ڈاﺅن اسٹریم کی ترقی کی داستان میں ایک اور سنگ میل ہے۔ اعلیٰ کارکردگی، جدت اور کمیونٹی پارٹنرشپ کی ہماری اقدار ہمارے کاروبار کا لازمی جزو ہے جو ہمارے لئے ایک رہنما کے طور پر کام کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم عالمی ریفائنری نظام سے استفادہ کرکے صارفین کو قابل اعتماد سپلائیز فراہم کرنے کے ساتھ اپنی عالمی معیار کی ریٹیل خدمات بھی متعارف کرارہے ہیں۔  مضبوط کسٹمر سروس اور جدت کے لیے مشترکہ عزم کے ساتھ ہمیں امید ہے کہ یہ شراکت داری صارفین کو غیر معمولی قدر فراہم کرے گی۔

 سی ای او "گو" خالد ریاض نے کہا کہ آرامکو کے پہلے پٹرول پمپ کا افتتاح اعلیٰ معیار کی خدمات اور جدت کے لیے ہمارے عزم کا ثبوت ہے۔ آرمکو کے اشتراک سے ہم پاکستان میں ریٹیل فیول کے منظرنامے کو ترقی کی نئی راہ پر ڈالنے، معیار، خدمت اور صارف کے اطمینان کےلئے نئے معیارات قائم کرنا چاہتے ہیں۔ آرامکو کے پہلے پٹرول پمپ کا افتتاح آرامکو کے برانڈ کی آنے والے سالوں میں کے وسیع نیٹ ورک میں توسیع کاآغاز ہے۔

Load Next Story