پشاور 9مئی احتجاج؛ پی ٹی آئی رہنماوں سمیت 30 ملزمان بری

مقدمے میں صوبائی وزیر مینا خان آفریدی اور دیگر شامل ہیں


ویب ڈیسک October 30, 2024

PESHAWAR:

انسداد دہشتگردی عدالت پشاور نے 9 مئی احتجاج کے دوران سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے کیس میں پی ٹی آئی رہنماوں سمیت 30 ملزمان کو بری کر دیا۔

مقدمے میں صوبائی وزیر مینا خان آفریدی، کامران بنگش، تیمور سلیم جھگڑا، ارباب شیر علی وار عرفان سلیم بری ہوگئے۔

عدالت نے وکلا کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ سنایا، ملزمان کو عدم ثبوت کی بناء پر بری کیا گیا۔

پشاور کے خان رازق شہید تھانہ میں 9 مئی کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں