سونے کی قیمت نئی بلندترین سطح پر آگئی

 فی تولہ سونا 2900 روپے بڑھ کر 287900 روپے ہوگیا


اسٹاف رپورٹر October 30, 2024
(فوٹو: فائل)

کراچی:

سونے کی قیمتیں 7روزہ وقفے کے بعد تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر آگئیں۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 29ڈالر کے اضافے سے 2784ڈالر کی نئی بلند سطح پر آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی بدھ کو 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 2900روپے کے اضافے سے 287900روپے کی نئی بلند ترین سطح پر آگئی۔ 

 فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 2486 روپے کے اضافے سے 246828روپے کی بلند ترین سطح پر آگئی۔

اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3350 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2872.08روپے کی سطح پر مستحکم رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔