اینڈریو ٹیٹ کو دلجیت دوسانجھ پر نسل پرستانہ تبصرے کے بعد شدید ردعمل کا سامنا 

ٹیٹ پر پہلے بھی جنسی بدسلوکی اور نابالغوں کی اسمگلنگ جیسے سنگین الزامات ہیں جن کی تفتیش جاری ہے


ویب ڈیسک October 30, 2024
فوٹو : انٹرنیٹ

برطانوی-امریکی انفلوئنسر اینڈریو ٹیٹ کو پنجابی گلوکار دلجیت دوسانجھ پر نسل پرستانہ تبصرے کے بعد شدید ردعمل کا سامنا ہے۔ 

حالیہ دورہ ہندوستان کے دوران دہلی کنسرٹ میں دلجیت نے اپنے مداح کو جذباتی لمحے میں اپنی جیکٹ کا تحفہ دیا۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئی، جس میں دلجیت کے مداح اور ان کے شوہر کو خوشی سے جذباتی ہوتے دیکھا گیا۔

تاہم، اس خوبصورت لمحے کو اینڈریو ٹیٹ کے ایک تبصرے نے متنازع بنا دیا، جس میں انہوں نے کہا، "کڑی کی بو ہوگی۔" اس نسل پرستانہ بیان پر انٹرنیٹ صارفین نے فوراً ٹیٹ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ 

ایک صارف نے جواب دیا، "اب بھی جنسی بدعنوانی سے بہتر بو ہے،" جبکہ دوسرے نے تبصرہ کیا، "ایک کرپٹ جیکٹ زیادہ بری ہے یا جنسی جرائم؟"

ٹیٹ پر پہلے بھی جنسی بدسلوکی اور نابالغوں کی اسمگلنگ جیسے سنگین الزامات ہیں، جن کی تفتیش جاری ہے۔ ان پر الزام ہے کہ اگر الزامات ثابت ہو جاتے ہیں تو انہیں ایک دہائی کی سزا ہو سکتی ہے، تاہم ٹیٹ ان تمام دعوؤں کی تردید کرتے ہیں۔

اینڈریو ٹیٹ حال ہی میں ایک بھارتی نژاد ڈاکٹر کیرتی پٹیل کے ساتھ بھی سوشل میڈیا پر الجھ چکے ہیں، جس میں انہوں نے پٹیل کی جسمانی ظاہری شکل پر طنزیہ تبصرے کیے۔
 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔