اسپین میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی؛ 62 ہلاکتیں

اسپین میں ژالہ باری، بارش اور سیلاب کے باعث بیشتر علاقوں میں معمولات زندگی تباہ ہوگئے


ویب ڈیسک October 30, 2024

اسپین میں ایک سال کی ریکارڈ طوفانی بارشوں اور سیلاب میں 62 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسپین کے جنوبی اور مشرقی علاقوں میں ہونے والی مسلسل بارشوں کے باعث دریا اور ڈیم اُبل پڑے۔ کچھ علاقوں میں ژالہ باری بھی ہوئی۔ 

سیلابی ریلہ رہائشی علاقوں میں داخل ہوگیا اور اپنے راستے میں آنے والی ہر چیز کو تہس نہس کرکے رکھ دیا۔ مکانات تباہ ہوگئے اور سڑکیں بہہ گئیں۔

سیلابی ریلے کے باعث شہریوں نے گھروں کی چھتوں پر پناہ لی جنھیں ہیلی کاپٹرز کے لیے ذریعے محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔ ریلیف کیمپ قائم کردیے گئے۔ 

امدادی کاموں کے دوران لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔ ہلاکتوں کی تعداد 62 تک جا پہنچی ہے جب کہ متعدد افراد کے لاپتا ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارشوں کا سلسلہ دو روز تک جاری رہے گا۔ شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔