کراچی؛ جعلی نمبر پلیٹ لگا کر گاڑی چلانے والا انسپکٹر نوکری سے برطرف

ڈی آئی جی ویسٹ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق انسپکٹر رانا محمد حسیب  کو نوکری سے برطرف کردیا گیا


ویب ڈیسک October 30, 2024

 جعلی نمبر پلیٹ لگا کر گاڑی چلانے کی پاداش میں سندھ پولیس کے انسپکٹر کو نوکری سے برخاست کردیا گیا۔ 

ڈی آئی جی ویسٹ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ایس آئی او لیاقت آباد  انسپکٹر رانا محمد حسیب  کو گاڑی پر جعلی نمبر پلیٹ لگاکر چلانے کی پاداش میں نوکری سے برطرف کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن  میں کہا گیا ہے کہ ایک منظم فورس کا رکن ہونے کی حیثیت سے جعلی نمبر پلیٹ لگا کر گاڑی چلانے جیسی سرگرمی میں ملوث ہونا انتہائی قابل اعتراض اور پولیس فورس کے لیے بدنامی کا باعث ہے جس کی سزا کے طور پر آپ کو نوکری سے برخاست کیا جاتا ہے۔  

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔