ایشین چیمپئنز ٹرافی میں ان فٹ ہونے والے ہاکی کھلاڑی ابوبکر کا آپریشن کامیاب

ابوبکر کو بھارت کے خلاف میچ میں گھٹنے پر چوٹ لگی تھی


یوسف انجم October 30, 2024

لاہور:

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں ان فٹ ہونے والے ہاکی کھلاڑی ابوبکر  کا آپریشن کامیاب ہوگیا۔

ابوبکر کو بھارت کے خلاف میچ میں گھٹنے پر چوٹ لگی تھی، لاہور میں اسکاٹ لینڈ سے آئے پاکستانی ڈاکٹر کامران بٹ نے ان کا آپریشن کیا۔

پی ایچ ایف کے صدر طارق بگٹی، سابق صدر اختر رسول، کوچ طاہر زمان، رانا محمد شفیق، کوچز عثمان شیخ، ذیشان اشرف نے ابوبکر کی تیمارداری کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

اس موقع پر ابوبکر کا کہنا تھا کہ آپریشن کی کامیابی پر بہت خوش اور پی ایچ ایف کا شکر گزار ہوں، رانا مشہود نے بہت سپورٹ کیا، ری ہیب کے لیے آسٹریلیا جانے کا پلان ہے، مکمل فٹ ہونے میں پانچ سے چھ ماہ کا وقت لگ سکتا ہے۔

 صدر پی ایچ ایف طارق بگٹی نے کہا کہ ہاکی فیڈریشن نے ہمیشہ اپنے کھلاڑیوں کا خیال رکھا ہے، ابوبکر کے چہرے پر مسکراہٹ دیکھ کر بہت اچھا لگا، ابوبکر پاکستان کا فخر ہے اسے جلد دوبارہ میدان میں دیکھنا چاہتے ہیں۔

 ابوبکر کے معالج ڈاکٹر کامران کے مطابق ابوبکر کی سرجری بہت کامیاب رہی، اس نے واکر کے ذریعے آہستہ چلنا شروع کردیا ہے جو اس بات کی نشانی ہے کہ آپریشن کامیاب رہا ہے اور ہم اس کو ڈسچارج بھی کررہے ہیں، ابوبکر نے اگر پراپر ری ہیب کیا تو کم وقت میں فٹ ہوسکتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |