وزیراعظم دو روزہ دورے پر قطر پہنچ گئے

وزیراعظم دوحہ میں امیر قطر کے علاوہ کاروباری شخصیات اور سرمایہ کاروں سے بھی ملاقات کریں گے


ویب ڈیسک October 30, 2024

DOHA:

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا دورہ مکمل کرنے کے بعد قطر پہنچ گئے ہیں جہاں وہ دوہ روز قیام کریں گے۔

امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کی دعوت پر وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ دورے پر دوحہ پہنچ گئے اور ایئرپورٹ پر قطر کے وزیر مملکت برائے ثالثی محمد بن عبدالعزیز الخلیفی، قطر میں تعینات پاکستانی سفیر اور دیگر سفارتی عملے نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف اپنے دورے کے دوران امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات کریں گے، اس کے علاوہ قطر انوسٹمنٹ اتھارٹی اور قطر بزنس مین ایسوسی ایشن کے وفود بھی وزیراعظم سے ملاقات کریں گے۔

وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف قطر میوزیم میں "منظر آرٹ ایگزی بیشن ؛ 1940 سے اب تک پاکستان میں آرٹ اور آرکیٹیکچر" کا افتتاح کریں گے۔

وفاقی وزرا خواجہ آصف، جام کمال خان، محمد اورنگزیب اور عطا اللہ تارڑ بھی وزیراعظم کے ہمراہ دوحہ پہنچے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔