بانی پی ٹی آئی نے واضح کہا ہے کہ ڈیل نہیں کریں گے، علیمہ خان

بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ جو ان کے ساتھ ہوا وہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، میڈیا سے گفتگو


ویب ڈیسک October 30, 2024

RAWALPINDI:

بانی تحریک انصاف عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی واضح کہتے ہیں کہ ڈیل نہیں کریں گے۔ دشمن ہو مگر کمینہ نہ ہو۔ انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے خلاف سپریم کورٹ جاؤں گا اور دونوں جیل سپرنٹنڈنٹس کو بھی فریق بناؤں گا۔ 

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں علیمہ خان کا مزید کہنا تھا کہ آج پھر بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ جو ان کے ساتھ ہوا وہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، دس دن انکو 6/8 کے کمرے میں کس کے ایما پر رکھا گیا، دس دن تک ان کو صرف ایک گھنٹے کیلیے باہر آنے کی اجازت تھی، 3 ہفتے اپنی فیملی اور وکلاء سے بھی ملنے کی اجازت نہ تھی۔

انہیں ناقص کھانا دیا جاتا رہا۔ بانی پی ٹی آئی عالمی سطح کا لیڈر ہے اس طرح کا سلوک تو سزائے موت کے قیدیوں کے ساتھ بھی نہیں ہوتا۔ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ وہ رول آف لاء اور حقیقی آزادی کیلیے جہاد کر رہے ہیں۔

علیمہ خان نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے قوم کو پیغام دیا کہ میں ملٹری کورٹس سمیت اور ظلم بھی آپ کی خاطر سہہ  لوں گا  مگر جھکوں گا نہیں، میرا پیغام دیا کہ اپنے حق کیلیے کھڑے ہوں کیونکہ یہی وقت ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔