رنبیر کپور، عالیہ بھٹ اور وکی کوشل کی فلم "لو اینڈ وار" کی شوٹنگ کب شروع ہوگی؟

رنبیر کپور سب سے پہلے اپنے سین فلمائیں گے اور پھر وکی کوشل اور عالیہ بھٹ ٹیم میں شامل ہوں گے


ویب ڈیسک October 30, 2024
فوٹو : فائل

 

معروف فلم ساز سنجے لیلا بھنسالی اپنی نئی رومانوی-ایڈونچر ڈراما فلم "لو اینڈ وار" کی شوٹنگ 7 نومبر سے شروع کرنے جا رہے ہیں۔ اس فلم میں رنبیر کپور، عالیہ بھٹ اور وکی کوشل شامل ہیں، جو کہ ایک بڑے بجٹ کی پروڈکشن ہے اور اسے خود بھنسالی فنانس کر رہے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق، رنبیر کپور سب سے پہلے اپنے سین فلمائیں گے اور پھر وکی کوشل اور عالیہ بھٹ ٹیم میں شامل ہوں گے۔ عالیہ اپنے موجودہ پروجیکٹ "الفا" کی شوٹنگ مکمل کرنے کے بعد دسمبر میں شوٹنگ کا حصہ بنیں گی۔ 

شوٹنگ مختلف مقامات پر ہوگی اور 2025 کے آخر تک مکمل ہونے کی امید ہے، جب کہ فلم 20 مارچ 2026 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

فلم میں رنبیر کپور اور وکی کوشل نے بھارتی آرمی افسران کا کردار نبھایا ہے۔ اس بار سنجے لیلا بھنسالی نے بغیر کسی اسٹوڈیو پارٹنرشپ کے خود اپنی پروڈکشن کو آگے بڑھایا ہے، جسے ان کی طرف سے ایک بڑی تبدیلی سمجھا جا رہا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔