کملا ہیرس نے آخری جلسے کیلیے دلچسپ مقام کا انتخاب کرلیا

کملا ہیرس ریپبلکن ووٹرز کو سابق صدر ٹرمپ کو خیرباد کہنے پر زور دیں گی


ویب ڈیسک October 30, 2024

امریکی صدارتی الیکشن میں حکمراں جماعت کی امیدوار کملا ہیرس نے اپنی انتخابی مہم میں آخری تقریر کے لیے ایلپسی گراؤنڈ کا انتخاب کیا ہے جہاں وہ 20 ہزار کے مجمع سے خطاب کریں گی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کملا ہیرس اس پارک کے انتخاب سے یہ باور کرانا چاہتی ہیں کہ ڈونلڈ ٹرمپ جمہوریت کے لیے کتنا بڑا خطرہ ہیں۔

خیال رہے کہ اسی مقام پر 6 جنوری 2021 کو ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی شکست کو تسلیم نہ کرتے ہوئے اپنے حامیوں کو کیپیٹل ہل پر حملے کے لیے اکسایا تھا۔

کملا ہیرس اپنی تقریر میں جمہوریت کی اہمیت اور امریکا میں جمہوری روایات پر گفتگو کریں گی۔ وہ اپوزیشن جماعت ریپبلکن کے ووٹرز سے ٹرمپ کی حمایت چھوڑ کر امن اور جمہوریت کو ووٹ دینے کا مطالبہ بھی کریں گی۔

ڈیموکریٹس کی امیدوار کملا ہیرس ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بنائیں گی اور امریکیوں کو کچھ نئی خوش خبریاں بھی سنائیں گی۔

یاد رہے کہ ٹرمپ کی اشتعال انگیز تقریر کے بعد ان کے حامیوں نے کیپیٹل ہل پر حملہ کرکے جلاؤ گھیراؤ کیا تھا۔ ارکان اسمبلی نے خود کو کمروں میں محصور کرکے جانیں بچائی تھیں۔

پولیس کے جھڑپوں اور پُرتشدد واقعات میں 5 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے جب کہ حملہ آور کارکنان میں سے درجنوں کے خلاف مقدمات زیر سماعت ہیں۔ چند ایک کو سزا بھی ہوئی ہے۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔