بالی ووڈ اداکار وکی کوشل نے حالیہ انٹرویو میں انزائٹی اور عدم تحفظات کے مسائل پر کھل کر بات کی۔
انہوں نے بتایا کہ انزائٹی سے نمٹنے کا سب سے مؤثر طریقہ یہ ہے کہ اسے تسلیم کیا جائے اور اس سے بھاگنے کے بجائے اسے قبول کیا جائے۔
اداکار نے کہا، "انزائٹی کو دشمن بنانے کے بجائے اسے اپنا دوست بنائیں۔ یہ ہمیشہ موجود رہے گی، بس اسے قابو میں رکھنا سیکھنا ہوگا۔"
وکی کوشل نے مزید کہا کہ مشکل وقت میں خود کو تخلیقی طور پر مصروف رکھنا ان کے لیے مددگار ثابت ہوتا ہے، کیونکہ اس سے ذہنی دباؤ کم ہوتا ہے اور وہ "کیا ہوگا" جیسے سوالات میں نہیں الجھتے۔
اسی انٹرویو میں انہوں نے اپنے فلمی کیرئیر کے بعد فلم ڈائریکشن میں دلچسپی کا اظہار بھی کیا، تاہم ابھی اس حوالے سے وہ یقین سے کچھ نہیں کہہ سکتے۔
وکی کوشل کی آخری فلم 'بیڈ نیوز' تھی جس میں انہوں نے تریپتی ڈیمری اور اَمی ورک کے ساتھ کام کیا۔ اب وہ اپنی آئندہ فلم 'چھاوا' میں چھترپتی سنبھاجی مہاراج کا کردار نبھاتے نظر آئیں گے۔ اس کے علاوہ وہ سنجے لیلا بھنسالی کی آنے والی تاریخی فلم 'لو اینڈ وار' میں رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کے ساتھ بھی جلوہ گر ہوں گے۔