پاکستان کی جانب سے بھیجی گئی 18ویں امدادی کھیپ لبنان پہنچ گئی
پاکستان کی جانب سے بھیجی گئی 18ویں امدادی کھیپ بیروت پہنچ گئی۔
ترجمان این ڈی ایم اے کی جانب سے جانب سے بھیجی گئی 18ویں کھیپ بیروت، لبنان کامیابی کےساتھ پہنچ گئی، انسانی امداد کی 18ویں کھیپ پاکستان سے چارٹرڈ پرواز کے ذریعے روانہ کی گئی تھی۔
ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق حکومت پاکستان/نیشنل ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے بھیجی گئی کھیپ 95 ٹن امدادی سامان پرمشتمل تھی، حکومت پاکستان فلسطین (غزہ)اورلبنان کےجنگ سےمتاثرہ لوگوں کوانسانی امداد فراہم کرنےکے اپنےعزم پرثابت قدم ہے۔