امریکی صدارتی الیکشن؛ مساجد میں بھی پولنگ اسٹیشن قائم

امریکا میں صدارتی الیکشن 5 نومبر کو ہوں گے تاہم ارلی ووٹنگ کا عمل ابھی سے جاری ہے


ویب ڈیسک October 30, 2024

امریکا میں ہونے والے صدارتی الیکشن کے سلسلے میں ووٹرز کی آسانی کے لیے مساجد میں بھی پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے اور پیش امام شہریوں کو ووٹ کی اہمیت سے آگاہ کر رہے ہیں۔

امریکا میں صدارتی انتخاب 5 نومبر کو ہوں گے لیکن بزرگ شہریوں اور بیمار ووٹرز کو رش اور ہجوم سے بچانے کے لیے قبل از وقت ووٹنگ کا سلسلہ ابھی سے جاری ہے۔

ٹیکساس کی کئی مساجد میں پولنگ اسٹیشن قایم کیے گئے ہیں اور پیش امام نمازیوں کو ووٹ کاسٹ کرنے کی ترغیب دے رہے ہیں۔

خیال رہے کہ یہ اس بار صدارتی الیکشن میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔ جس کے باعث مسلم ووٹرز کی اہمیت کافی بڑھ گئی ہے۔

غزہ پر اسرائیلی جارحیت کی حمایت پر مسلم ووٹرز کے ایک گروپ نے اس بار کسی کو بھی ووٹ نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

جس کے بعد کملا ہیرس اور ڈونلڈ ٹرمپ نے مسلم ووٹرز کو متوجہ کرنے کے لیے سرگرمیاں تیز کردیں۔

متعدد سرویز میں مسلم ووٹرز کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے خلاف دو ٹوک مؤقف اختیار کرنے اور مذمت کرنے والے امیدوار کو ووٹ دیں گے۔

مشی گن میں علما اور پیش اماموں کے ایک گروپ نے ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔

دوسری جانب دیگر ریاستوں سے مقامی مسلم رہنماؤں نے کملا ہیرس کو یقین دہانی کرانی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔