"کے جی ایف" کے موسیقار روی بسرو اب روہت شیٹی کی نئی فلم "سنگھم اگین" کا حصہ بن گئے
مشہور فلم "کے جی ایف" کے موسیقار روی بسرو اب روہت شیٹی کی نئی فلم "سنگھم اگین" کا حصہ بن گئے ہیں، جس کا مقصد فلم کے ایکشن کو مزید شاندار بنانا ہے۔
بسرو نے "کے جی ایف" میں اپنی موسیقی سے ایکشن کو نئی جہت دی، اور اب وہ "سنگھم اگین" کے لیے ایسا بیک گراؤنڈ میوزک تخلیق کر رہے ہیں جو فلم کے مناظر کو مکمل کرے۔
روی بسرو نے کہا کہ "موسیقی کا مقصد صرف خاموشی کو بھرنا نہیں، بلکہ جذبات کو اُبھارنا اور ایک کہانی سنانا ہے"۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ "سنگھم اگین" میں ایسا میوزک لانا چاہتے ہیں جو ہر ایکشن سین کو شائقین کے دل کی دھڑکن کے ساتھ ہم آہنگ کر دے۔