کراچی؛ مدرسے میں کمسن بچوں کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے والا ملزم گرفتار

مدعی کے مطابق جب بھانجے حسنین سے معلوم کیا تو اس نے بتایا کہ قاری طاہر میرے اور تیمور و حذیفہ کے ساتھ غلط حرکت کرتا ہے


اسٹاف رپورٹر October 30, 2024

کراچی:

ملیر سٹی پولیس نے ارسلان نامی شخص کی مدعیت میں کمسن بچوں کے ساتھ مدرسے میں نازیبا حرکات کرنے والے قاری کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

مدعی مقدمہ کے مطابق اس کے 2 بیٹے اور بھانجے کو ملیر آنسو گوٹھ میں مدرسے میں قرآن پاک حفظ کرانے کے لیے داخل کرایا تھا 28 اکتوبر کو اپنے دونوں بیٹوں کو شادی میں جانے کے لیے مدرسے سے لے کر گھر آگیا تھا اور شادی سے فارغ ہونے کے بعد اپنے بیٹوں کو مدرسے جانے کا کہا تو انھوں نے جانے سے انکار کر دیا اور جب ان سے وجہ پوچھی تو انھوں نے بتایا کہ قاری طاہر ہمارے اور بھانجے کے ساتھ غلط کام عرصہ ایک ماہ سے کر رہا ہے۔

مدعی کے مطابق جب اس نے اپنے بھانجے حسنین سے معلوم کیا تو اس نے بتایا کہ قاری طاہر میرے اور تیمور و حذیفہ کے ساتھ غلط حرکت کرتا ہے جس پر مدعی نے صلاح مشورہ کے بعد تھانے میں آکر قاری طاہر کے خلاف اپنے دونوں بیٹوں اور بھانجے کو بدفعلی کا نشانہ بنانے کی کوشش کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کرا دیا۔

ملیر سٹی پولیس نے ملزم قاری طاہر کو گرفتار کرلیا جس سے اس حوالے سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔