کراچی؛ بلدیہ رئیس گوٹھ میں گھر سے نوجوان کی گلے میں پھندا لگی لاش برآمد

متوفی کی شناخت 22 سالہ فیض محمد کے نام سے کی گئی جبکہ فوری طور پر خودکشی کی وجہ معلوم نہ ہو سکی

کراچی:

بلدیہ رئیس گوٹھ میں گھر سے نوجوان کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی جسے چھیپا کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال پہنچایا۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 22 سالہ فیض محمد کے نام سے کی گئی جبکہ ابتدائی طور پر اہلخانہ واقعہ گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کا بتا رہے ہیں۔

فوری طور پر وجہ کا معلوم نہیں ہوسکا تاہم اس حوالے سے موچکو پولیس لواحقین سے مزید معلومات حاصل کر رہی ہے۔

Load Next Story