پی ٹی آئی کا فیصلہ کن احتجاجی مرحلے شروع کرنے کا اعلان

پی ٹی آئی اپنے اگلے اور فیصلہ کن احتجاجی مرحلے کا اعلان کرے گی، سلمان اکرم راجا


ویب ڈیسک October 31, 2024
(فوٹو: فائل)

اسلام آباد:

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ آج اپنے احتجاج کے فیصلہ کن مرحلہ شرع کرنے کا اعلان کریں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں سلمان اکرم راجا نے کہا کہ پی ٹی آئی اپنے اگلے اور فیصلہ کن احتجاجی مرحلے کا اعلان کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہم ان سب لوگوں کو ظلم کے اور لوگوں کی خواہشات کو روندنے کے خلاف ہماری جنگ میں شامل ہونے کی دعوت دیتے ہیں جو جمہوریت اور انسانی حقوق کے دفاع کے لیے پرعزم ہیں۔

سلمان اکرم راجا نے عمران خان کو عزم اور آزادی کا نشان قرار دیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔