کراچی: پیٹرول پمپ پر موٹر سائیکل میں آگ بھڑک اٹھی

موٹر سائیکل میں آگ بھڑک اٹھی واقعہ کی موبائل فون سے بنائی گئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی
Express NewsExpress News

کورنگی ڈھائی نمبر میں واقع پیٹرول پمپ پر موٹر سائیکل میں آگ بھڑک اٹھی واقعہ کی موبائل فون سے بنائی گئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ویڈیو سے حاصل مناظر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ موٹر سائیکل سے شعلے نکل رہے ہیں ۔ اس دوران پیٹرول پر آگ بجھانے والے آلات استعمال کرنے کی کوششیں کی گئیں لیکن سب بے سود ثابت ہوئیں۔

بعدازاں ایک نوجوان نے ہمت سے کام لیتے ہوئے جلتی ہوئی موٹر سائیکل کو کھینچ کر پیٹرول پمپ کے ڈسپینسر نوزل سے دور لے گیا اور اپنی مدد آپ کے تحت آگ کو کپڑا مار مار کر بجھا دیا تاہم اس واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

Load Next Story