اسرائیلی حملے سے میزائل سازی اور دفاعی صلاحیت متاثر نہیں ہوئی، ایران

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے حملوں میں ایران کی میزائل پیداوار کونقصان پہنچانے کا دعویٰ کیا تھا


ویب ڈیسک October 31, 2024

ایران نے حالیہ حملوں میں میزائل سازی متاثرہونے کے اسرائیلی دعوے کو مسترد کردیا۔

ایران کے وزیردفاع نے عزیز ناصر زادے نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اسرائیل کے حملوں سے ملک میں میزائل بنانے کے کام پرکوئی اثر نہیں پڑا ہے اور میزائل سازی کا سلسلہ اسی طرح جاری ہے جیسے اسرائیلی جارحیت سے قبل تھا۔

ایرانی وزیردفاع کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیلی حملے سے ایران کی دفاعی اہلیت اور جارحانہ صلاحیت متاثر نہیں ہوئی ہیں۔ دشمن نے ایران کی دفاعی صلاحیتوں کو نقصان پہنچانے کی کوشش ضرور کی تاہم ناکام رہا۔ ایران کے میزائل بنانے کا پراسس اور نظام معمول کے مطابق کام کررہا ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ایران پر حملے کے بعد بڑے فخر سے دعویٰ کیا تھا کہ حملے میں ایران کی دفاعی صلاحیت اور میزائل پیداوار کو نقصان پہنچایا گیا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔