مظفر آباد آزاد کشمیر میں شہدائے اکتوبر 1947 کی یاد میں دعائیہ تقریب
مظفر آباد آزاد کشمیر میں یوم تاسیس آزاد کشمیر کے سلسلہ میں اکتوبر 1947 کے شہدا کشمیر کی یاد میں منعقد کی گئی۔
دعائیہ تقریب میں علماء اکرام، مدارس دینیہ کے طلبہ اور سیاسی، سماجی شخصیات نے شرکت کی۔
مختلف مکاتب فکر کے علما نے کہا کہ شہداء کی یاد اس بات کا تقاضا کرتی ہے کہ ان کے طرز زندگی کو جوانوں اور نئی نسل تک منتقل کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
سابق وزیر حکومت آزاد کشمیر ڈاکٹر مصطفیٰ بشیر کا کہنا ہے کہ علما ہی ملک کی نظریاتی اساس کے علمبردار ہیں اور نظریاتی اساس کے بغیر کوئی قوم متحد نہیں رہ سکتی۔
سابق چیئرمین وزیر اعظم معائنہ کمیشن زاہد امین نے کہا کہ باطل قوتوں نے تاریخ میں ہمیشہ شہداء کی یاد اور قربانیوں کو مٹانے کی کوشش کی ہے۔
خطیب جامع مسجد چھتر کلاس مولانا عارف چشتی نے کہا کہ جہاد آزادی مسجد اور خانقاہ سے شروع ہوئی اور ہم آزادی کی سانس لے رہے ہیں۔ وویمن ایسوسی ایشن آزاد کشمیر صدر سائرہ چشتی کا کہنا تھا کہ پاک فوج کشمیر کی محافظ ہے، ہم اپنی افواج کے شانہ بشانہ ہیں۔
تقریب میں شہدا کشمیر کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔