اڈیالہ جیل آنے والے ملاقاتیوں کی مانیٹرنگ کیلیے نیا وائی فائی انٹیگریٹڈ سسٹم نصب

عمران خان کے ملاقاتیوں کو بھی سیکورٹی سے گزارا جائیگا، ذرائع


ویب ڈیسک October 31, 2024

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں آنے والوں کی مانیٹرنگ کے لیے نیا فائی وائی انٹیگریٹڈ سسٹم نصب کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل میں نصب کیے گئے نئے انٹیگریٹڈ سسٹم کے ساتھ بائیو میٹرک ویریفیکیشن ڈیوائس بھی نصب کیا گیا ہے۔ نئے سسٹم کی تنصیب کے بعد قومی شناختی کارڈ کے بغیر جیل میں داخلہ بند کر دیا گیا۔نیا سسٹم تین مرکزی دروازوں سمیت جیل ڈیوڑھی میں نصب کیا گیا۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ نئے سسٹم میں بار کوڈ سکیننگ،وائی فائی ڈیوائسسز اور جدید ٹیب شامل ہیں۔ نیا نظام نادرہ اور وزارت داخلہ کے سسٹم سے منسلک ہے۔ نئے سسٹم سے جیل آنے والوں کے قومی شناختی کارڈ کی اسکیننگ پر تمام تفصیلات ظاہر ہو جائیں گی۔ نئے نظام کے تحت ائی ڈی کارڈ اسکیننگ مکمل نہ ہونے پر کسی کو جیل داخلہ کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ بانی پی ٹی ائی کے ملاقاتیوں کو بھی سیکورٹی سے گزارا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں