مقبول ڈرامے ’کبھی میں کبھی تم‘ کی آخری قسط کی سنیما گھروں میں نمائش کا اعلان

ڈرامے کی آخری قسط میں کیا ہوگا؟ مداحوں میں تجسس


ویب ڈیسک October 31, 2024

مقبول ترین پاکستانی ڈرامے ' کبھی میں کبھی تم' نے ملک سمیت سرحد پار بھی خوب مقبولیت حاصل کی ہے، اب اس کی آخری قسط کو سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کیا جائے گا جبکہ یوٹیوب پر اسے دیکھنے والوں کو انتظار کرنا پڑے گا۔

بلاک بسٹر ڈرامے میں ہانیہ عامر نے شرجینا کا اور فہد مصطفی نے مصطفی کا کردار ادا کیا ہے جنہیں ناظرین کی جانب سے بےحد پسند کیا گیا ہے۔

گھریلو مسائل اور معاشی مسائل کا شکار اس میاں بیوی کی جوڑی کے درمیان حیرت انگیز کیمسٹری دکھائی گئی ہے۔ تاہم اب یہ ڈرامہ آخری قسط کو پہنچ گیا ہے اور ناظرین یہ دیکھنے کے لیے پرجوش ہیں کہ اس محبت کی کہانی کا اختتام کیا ہوگا۔

Kabhi Main Kabhi Tum Last Episode Details Announced

بتایا جارہا ہے کہ اس ڈرامے کے آخر میں کسی کردار کی وفات دکھائی جائے گی جبکہ اختتام محبت بھرا ہی ہوگا تاہم مداح ابھی بھی تجسس میں ہیں کیونکہ اس کا اختتام اب تک ایک راز ہے۔

' کبھی میں کبھی تم' کی آخری قسط 5 نومبر 2024 کو ملک بھر کےسنیما گھروں میں نشر کی جائے گی جس کی ایڈوانس بکنک کا آغاز بھی کردیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ یہ ڈرامہ پاکستان سمیت پڑوسی ملک بھارت،نیپال اور بنگلہ دیش وغیرہ جیسے ممالک میں بھی دیکھا گیا ہے جس کے سوشل میڈیا پر بھی خوب چرچے ہورہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |