اسلام آباد:
ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد زون شہزاد ندیم بخاری نے نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر تعینات ایف آئی اے امیگریشن عملے سے متعلق کرپشن و سنگین الزامات کی شکایات پر چار افسران و اہلکاروں کو ملازمت سے ڈسمس ،14 کو عہدوں سے تنزلی اور دو معطل کرکے ایڈمن برانچ میں تبدیل کردیا۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد زون شہزاد ندیم بخاری نے نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کرپشن سمیت دیگر سنگین الزامات پر ملوث افسران اور اہلکاروں کو شوکاز نوٹس جاری رکھے تھے، بعدازاں اردل روم مین بھی کیس ٹو کیس جائزہ لیا اور تسلی بخش جواب نہ ملنے پر سخت محکمانہ ایکشن لیکر 4 افسران و اہلکاروں کو ملازمت سے ڈسمس 14 کو ایک درجہ عہدوں سے تنزلی اور دو کو معطل و کلوز ٹو ایڈمن برانچ کیے جانے کی سزائیں دیں۔
سنگین الزامات پر جن جن افسران و اہلکاروں کو ڈسمس کیا گیا ان میں اسلام آباد ایئرپورٹ پر تعینات اے ایس آئی عاصم گلزار، ہیڈ کانسٹیبل حبیب احمد ،سعید اللہ اور لیڈی کانسٹیبل نمرا شامل ہیں، اسی طرح جن 14 افسران و اہلکاروں کو سنگین الزامات پر عہدوں سے تنزلی کی سزائیں دی گئیں ان مین اے ایس آئی محمد فہیم ،عثمان اسلم ،طاہر سفیر ،شفقات حیدر ،وسیم عباس ،ہیڈکانسٹیبل نعیم شہزاد ،فیاض الحسن،زیشان بابر ،عرفان خان ،اصف خان نیازی ،محمد حفیظ، وغیرہ شامل ہیں۔
اسی طرح اسلام آباد ایئرپورٹ ایف آئی اے امیگریشن میں تعینات سب انسپکٹر طلعت نسیم کو کلوز ٹو ایڈمن برانچ جبکہ اے ایس آئی شیخ وسیم جو معطل کرکے ایڈمن برانچ کلوز کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے ڈائریکٹر ایف ایف آئی اے آسلام آباد زون شہزاد ندیم بخاری نے باقاعدہ احکامات جاری کردیے۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد زون شہزاد ندیم بخاری کا کہنا تھا کہ کرپشن ،اقربا پروری سمیت فرائض منصبی میں غفلت و لاپرواہی کسی صورت قبول نہیں کی جائے گی۔ محکمے میں خود احتسابی کے عمل کے تحت شوکاز نوٹس و اردل روم کے انقعاد کےبعد عملے کو سزائیں دیں گئیں، افسران و جوان فرائض کو خدمت سمجھ کر سرانجام دیں۔