حکومت بے شرم ہوچکی، انسانی حقوق کی تنظیمیں اڈیالہ جیل کا دورہ کریں، زرتاج گل
پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل نے کہا ہے کہ حکومت بے شرم ہوچکی ہے، اس سب کا اسے حساب دینا پڑے گا۔انسانی حقوق تنظیموں سے اپیل ہے وہ اڈیالہ جیل کا دورہ کریں۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے بات چیت میں زرتاج گل کا مزید کہنا تھا کہ ہم سارے لوگ اپنے اپنے حلقوں سے ووٹ لے کر منتخب ہوکر آئے ہیں، ہمارے ساتھ قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اپوزیشن لیڈرز موجود ہیں۔