"سنگھم اگین" اور "بھول بھلیاں 3" کے ساتھ سینما گھروں میں "آزاد" کا خصوصی ٹیزر

فلم میں امان دیوگن اور راشا تھڈانی کے علاوہ اجے دیوگن اور ڈایانا پینٹی بھی مرکزی کردار میں نظر آئیں گے


ویب ڈیسک October 31, 2024
فوٹو : انسٹاگرام

مشہور ہدایتکار ابھیشیک کپور کی نئی فلم "آزاد" کا عنوان سامنے آگیا ہے، جس میں ڈیبیو کرنے والے اداکار امان دیوگن اور راشا تھڈانی کے علاوہ اجے دیوگن اور ڈایانا پینٹی بھی مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔

اس فلم کا پہلا ٹیزر دیوالی کے موقع پر بڑے اسکرین پر سنگھم اگین اور بھول بھلیاں 3 کے ساتھ سینما گھروں میں دکھایا جائے گا۔

ابھیشیک کپور، جو کائی پو چی، کیدارناتھ، راک آن اور چندی گڑھ کرے عاشقی جیسی کامیاب فلموں کے لیے جانے جاتے ہیں، ایک اور یادگار کہانی پیش کرنے والے ہیں۔ 

فلم "آزاد" کا ٹیزر یکم نومبر سے صرف سینما گھروں میں دستیاب ہوگا، جسے دیکھنے کے لیے شائقین بےتاب ہیں۔ رونی اسکریووالا اور پرگیا کپور کی پروڈیوس کردہ یہ فلم جنوری 2025 میں ریلیز کے لیے تیار ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔