نیا اے آئی الگوردم، فیس بک اور انسٹاگرام کے اسکرین ٹائم میں اضافہ

مصنوعی ذہانت میں بہتری کے بعد صارفین کے اسکرین ٹائم میں بالترتیب 8 اور 6 فی صد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے


ویب ڈیسک November 01, 2024

میٹا کے مطابق کمپنی کی جانب سے نئے اے آئی الگوردم متعارف کرانے کے بعد سے فیس بک اور انسٹاگرام صارفین کے اسکرین ٹائم میں واضح اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی کی جانب سے پیش کی جانے والی اس سہ ماہی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کمپنی کے مصنوعی ذہانت کے فیچر میں بہتری کے بعد صارفین کے فیس بک اور انسٹاگرام پر وقت صرف کرنے کے دورانیے میں بالترتیب 8 اور 6 فی صد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

رپورٹ میں یہ تو نہیں بتایا گیا کہ اوسط صارف کتنا اضافی وقت ان پلیٹ فارم پر صرف کر رہا ہے۔ البتہ، ای مارکٹرزکی جانب سے کیے جانے والے حالیہ تخمینے کے مطابق امریکا میں بالغ افراد روزانہ اندازاً 30 منٹ تک فیس بک اور انسٹاگرام دونوں پلیٹ فارمز پر صرف کرتے ہیں۔ سال بھر کے عرصے میں اسکرین ٹائم کا یہ اضافہ 10 سے 15 گھنٹے کے برابر بنتا ہے۔

میٹا چیف مارک زکربرگ کا کہنا تھا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ فیس بک اور انسٹاگرام پر ایک نئی فیڈ شامل کی جائے جو اے آئی سے بنے مواد کو براہ راست دیکھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں