لبنان میں اسرائیلی فوج کے حملے میں 6 طبی رضاکار شہید؛ 4 زخمی

اسرائیلی جارحیت میں شہید ہونے والے پیرامیڈیکس کی تعداد 178 ہوگئی جب کہ 279 زخمی ہوچکے ہیں

لبنان کی وزارتِ صحت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج کے آج 4 سے زائد حملوں میں 6 طبی رضاکار شہید اور 4 زخمی ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فورسز نے سول ڈیفنس فورسز کے مقامی مرکز پر حملہ کیا تھا جس میں طبی عملے کے 4 ارکان شہید ہوگئے جب کہ 2 الگ الگ واقعات میں مزید 2  طبی اہلکار شہید ہوگئے۔

اسرائیلی حملے میں ایک ایمبولینس بھی تباہ ہوگئی تاہم خوش قسمتی ڈرائیور محفوظ رہا۔ زخمی اور شہید ہونے والے تمام طبی عملہ مریضوں کی دیکھ بھال میں مصروف تھا۔

لبنانی وزارت صحت کے بیان میں کہا گیا ہے اس ظلم عظیم پر عالمی برادری کی خاموشی مجرمانہ ہے۔

یاد رہے کہ اسرائیلی جارحیت میں اب تک شہید ہونے والے پیرامیڈیکس کی تعداد 178 ہو گئی جب کہ 279 زخمی ہیں اور 246 ایمبولینسوں کو نقصان پہنچا ہے۔

 

Load Next Story