بنوں میں خوارج سے لڑتے ہوئے شہید ہونے والے میجر اور اہلکار سپردخاک

شہدا کی نماز جنازہ اور تدفین میں اعلیٰ عسکری وسول حکام، پاک فوج کے جوانوں، شہدا کے لواحقین اور عمائدین نے شرکت کی


ویب ڈیسک October 31, 2024
فوٹو آئی ایس پی آر

RAWALPIDI:

خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں کے علاقے میں خوارج کے خلاف کارروائی کے دوران شہید ہونے والے میجر اور دو اہلکاروں کو ان کے آبائی علاقوں میں سپرد خاک کردیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق ضلع بنوں کے علاقے بکاخیل میں خوارج کے خلاف دوران آپریشن بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے 31 سالہ میجر عاطف خلیل شہید ساکن ضلع سدھنوتی آزاد کشمیر، 36 سالہ نائیک آزاد اللہ شہید ساکن ضلع کرک اور 35 سالہ لانس نائیک غضنفر عباس ساکن ضلع لیہ کو ان کے آبائی علاقوں میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کردیا گیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ میجر عاطف خلیل شہید کی نماز جنازہ میں کور کمانڈر راولپنڈی اور کور کمانڈر پشاور نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: بنوں میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 8 خوارج ہلاک، پاک فوج کے میجر سمیت 3 شہید

شہدا کی نماز جنازہ اور تدفین میں اعلیٰ عسکری وسول حکام، پاک فوج کے جوانوں، شہدا کے لواحقین اور عمائدین علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

آئی ایس پی آر نے بیان میں بتایا کہ عسکری و سول حکام نے کہا کہ ہمارا عزم و حوصلہ بلند ہے اور شہدا کی یہ عظیم قربانیاں دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں ہماری طاقت ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔