نیوکراچی میں قائم 1100 غیر قانونی دکانوں کو پیر سے منہدم کیا جائے گا
ڈپٹی کمشنر سینٹرل طحہ سلیم نے اسسٹنٹ کمشنر نیو کراچی نے کراچی فائیو ڈی میں قائم غیر قانونی دوکانوں کا دورہ کیا اور وہاں پر سالوں سے قائم نالے پر بنی ہوئی گیارہ سو دوکانوں کو گرانے کے آرڈرز دیے۔
اعلامیے کے مطابق دکانوں کو منہدم کرنے کے آپریشن کا آغاز باقاعدہ طور پر پیر کی صبح سے کیا جائے گا۔
ڈپٹی کمشنر سینٹرل نے اپنے دفتر میں تمام محکموں کے اعلی افسران کی میٹنگ بھی کی۔ میٹنگ میں میونسپل کمشنر نیو کراچی، کے ایم سی اینکروجمنٹ کے ڈائریکٹرز ، پولیس کے ڈی ایس پیز ، کے الیکٹرک افسران، کے ڈی اے کے افسران نے بھی شرکت کی۔