جنوبی افریقا نے بنگلا دیش کو ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کردیا

دوسرے ٹیسٹ میں میزبان ٹیم کو ایک اننگز اور 273 رنز سے شکست


ویب ڈیسک October 31, 2024

جنوبی افریقا نے بنگلا دیش کو شکست دے کر سیریز 2-0 سے جیت لی۔

جمعرات کو چٹاگانگ میں دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے دن جنوبی افریقا نے میزبان ٹیم کو 143 رنز پر آؤٹ کرکے ایک اننگز اور 273 رنز سے  کامیابی سمیٹ لی۔

جنوبی افریقا نے اپنی پہلی اننگز 575 رنز 6 وکٹوں کے نقصان پر ڈکلیئر کی تھی جس کے جواب میں بنگلا دیشی ٹیم 159 رنز پر آؤٹ ہوکر فالو آن کا شکار ہوگئی، دوسری اننگز میں بنگلا دیشی ٹیم 143 رنز بناسکی۔

جنوبی افریقا کی طرف سے کاگیسو ربادا نے میچ کی پہلی اننگز میں 5 وکٹیں حاصل کیں جبکہ دوسری اننگز میں کیشو مہاراج نے 5 اور سینورن متوسوامی نے 4 بنگلادیشی کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل میر پور میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں جنوبی افریقا نے بنگلادیش کیخلاف سات وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔