ہندو برادری آج ملک بھر میں دیوالی کا تہوار منائے گی

دیوالی ہندوؤں کا سب سے بڑا تہوار ہے جس میں پٹاخوں اور چراغاں کا خاص اہتمام کیا جاتا ہے


ویب ڈیسک October 31, 2024

لاہور:

ہندو مذہب کی تقریب "دیوالی" آج یکم نومبر کوملک بھر میں منائی جائے گی۔

متروکہ وقف املاک بورڈ کے زیر اہتمام لاہور میں دیوالی کی مرکزی تقریب کرشنا مندر راوی روڈ پر منعقد ہوگی۔

ڈپٹی سیکرٹری شرائنزامجد الطاف اعوان کے مطابق دیوالی کی تقریب کے لیے بہترین انتظام کیے گئے ہیں جبکہ فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنایا گیا ہے۔

تقریب میں ہندو مذہب کے سیکٹروں افراد کے علاوہ مختلف مذہبی، سیاسی اور اقلیتی رہنماء شریک ہوں گے، دیوالی کی خوشی میں کرشنا مندر کو خوبصورت روشنیوں سجادیا گیا۔

دیوالی کو ہندوؤں کا سب سے بڑا تہوار سمجھا جاتا ہے جسے دنیا بھر میں ہندو برادری بڑے جوش و جذبے کے ساتھ مناتی ہے، اسے روشنیوں کا تہوار بھی کہا جاتا ہے جس میں تحفے تحائف کا تبادلہ، چراغاں اور پٹاخے بھی جلائے جاتے ہیں۔

ہندوؤں کی روایت کے مطابق یہ جشن اور چراغاں اس لیے کیا جاتا ہے کہ اس دن ان کے بھگوان رام، ان کی اہلیہ سیتا اور ان کے بھائی لکشمن 14 سال کی جلاوطنی اور لنکا کے بادشاہ ’راون‘ کو شکست دینے کے بعد اپنے گھر ایودھیا واپس لوٹے تھے۔

اس موقع سارا شہر ان کے استقبال کے لیے اُمڈ آیا تھا اور ایودھیا کے چپے چپے سے روشنی کی کرنیں پھوٹ رہی تھیں، آج بھی لوگ رام کی اس واپسی کا جشن دیوالی کی صورت میں مناتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں