تاجروں کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سخت ردعمل

حکومت عوام اور انڈسٹری کو ریلیف دینے کیلئے تیار نہیں، مرکزی تنظیم تاجران


ارشاد انصاری November 01, 2024

اسلام آباد:

 تاجروں نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پرسخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے اضافہ فوری واپس لینے کا مطالبہ کردیا۔ 

مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے صدر کاشف چوہدری نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بھر کے تاجر پٹرول کی قیمت میں کمی کے بجائے اضافہ کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ عالمی سطح پر پٹرولیم کی قیمتوں میں کمی ہورہی ہے جبکہ پاکستان میں اضافہ حیران کن ہے، حکومت عوام اور انڈسٹری کو ریلیف دینے کے لیے تیار نہیں ہے۔

کاشف چوہدری کا کہنا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ افسوسناک اور شرمناک  ہے، پٹرول گیس اور بجلی کی قیمتوں کو کم کرنے تک معیشت کا پہیہ نہیں چل سکتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔