چیئرمین پی سی بی کی تعیناتی کیخلاف درخواست، چیف جسٹس درخواستگزار پر برہم

چیف جسٹس کا درخواست گزار کے وکیل پر برہمی کا اظہار 


ویب ڈیسک November 01, 2024

اسلام آباد ہائیکورٹ میں محسن نقوی کی بطور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) تعیناتی چیلنج کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔


چیف جسٹس عامر فاروق نے شہری احمد نواز خان کی درخواست پر سماعت کی، درخواست میں محسن نقوی کو فریق ہی نہ بنانے پر چیف جسٹس نے درخواست گزار کے وکیل پر برہمی کا اظہار کیا۔

 چیف جسٹس نے وکیل سے استفسار کیا کہ آپ نے کس کی تعیناتی چیلنج کی، جس پر درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ ہم نے محسن نقوی کی بطور چیئرمین پی سی بی تعیناتی چیلنج کی ہے۔

مزید پڑھیں: محسن نقوی کی چیئرمین پی سی بی تعیناتی کے خلاف درخواست سماعت کیلیے مقرر

چیف جسٹس نے کہا کہ فریقین میں کہاں لکھا ہوا ہے، اپنی درخواست پڑھیں آپ نے لکھا فریق نمبر 6 وہ تو وزارت داخلہ ہے، کیا ایسے درخواست دائر  ہوتی ہے؟۔

وکیل درخواست گزار نے عدالت کے چیف جسٹس سے استدعا کی کہ عدالت کچھ وقت دے میں درخواست میں ترمیم کرکے معاونت فراہم کروں گا۔ عدالت نے درخواست میں ترمیم کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔
 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں