سندھ حکومت نے چنگچی رکشہ پرپابندی لگائی عدالت نے امتناع دےدیا، شرجیل انعام میمن

شو رومز والے 3،3 گاڑیاں سڑک پرکھڑی کرتے ہیں حکومت سختی کرے تواحتجاج ہوتا، سینئروزیرسندھ


ویب ڈیسک November 01, 2024

سندھ کے سینئر وزیرشرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ حکومت نے چنگ چی رکشے پر پابندی عائد کی عدالت نے اسٹے دے دیا۔

سندھ اسمبلی میں بیان دیتے ہوئے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ بڑی سڑکوں پر چنگچیاں نظر نہیں آتیں۔ سندھ حکومت نے چنگ چی رکشے پر پابندی لگائی عدالت نے امتناع دے دیا۔ کم عمر بچے موٹرسائیکل او لینڈ کروزر چلاتے ہیں جس کی ذمہ داری والدین پر عائد ہوتی ہے۔ کم عمر بچہ کوئی حادثہ کرتا ہے تو وہ قتل کے زمرے میں آئے گا۔

شرجیل میمن کا مزید کہنا تھا کہ لوگ غیر قانونی طور پر پارکنگ کرتے ہیں۔ شورومز والے تین تین گاڑیاں روڈ پر کھڑی کرتے ہیں۔ حکومت سختی کرتی ہے تو یونینز احتجاج کرتی ہیں۔ ہم اپنے ہاتھ سے شہر کو تباہ کرتے ہیں پھر کہتے ہیں کہ حکومت کام نہیں کر رہی۔ چالان ٹریفک پولیس کرتی ہے۔ گزشتہ برس 304 چالان کیے گئے جس سے 9 لاکھ 12 سرکار نے وصول کیے۔ چنگ چی رکشہ کے چالان سے ایک لاکھ 20 ہزار وصولی ہوئی۔ اسنیپ چیکنگ بھی کی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے لیے سب سے زیادہ عزت کے قابل اور قابل رحم ٹریفک اہلکار ہیں۔ وہ شدید گرمی میں اپنی ڈیوٹی کرتے ہیں۔ کراچی میں ٹریفک پولیس اہلکاروں کو بھی ٹارگٹ کیا گیا۔ سوئیپنگ اسٹیٹمنٹ سے پورا محکمہ مایوس ہوجاتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں