قومی ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم کا بیٹ میلبرن کرکٹ گراؤنڈ کے لانگ میں روم رکھا جائے گا۔
میلبرن کرکٹ گراؤنڈ (ایم سی جی) حکام نے سابق کپتان بابراعظم سے اپنا بیٹ عطیہ کرنے کی گزارش کی ہے، جس کے بعد بابر نے سال 2022 ٹی20 ورلڈکپ فائنل میں استعمال ہونیوالا بیٹ عطیہ کردیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان کے سابق کپتان بابراعظم کا بیٹ میلبرن کرکٹ گراونڈ کے لانگ روم میں رکھا جائے گا۔
اس سے قبل ایم سی جی لانگ روم میں ڈان بریڈ مین، ڈیوڈ بون، جیک ہوبز اور برائن لارا کے بیٹ بھی نمائش کیلئے موجود ہیں۔
مزید پڑھیں: بابر اور رضوان کیلیے ماہانہ 65 لاکھ 70 ہزار روپے
اس حوالے بات کرتے ہوئے بابراعظم نے کہا کہ میرے لیے یہاں کے لانگ روم میں بیٹ رکھنا اعزاز کی بات ہے، ایم سی جی سے میری کافی یادیں وابستہ ہیں، یہ بہترین گراؤنڈز میں سے ایک ہے جب کہ دنیا کے عظیم بیٹرز کے بیٹس کے ساتھ میرا بیٹ رکھا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ بابراعظم نے 2022کے ٹی20 ورلڈکپ کا فائنل میلبرن میں کھیلا تھا۔